آج کا دن

اسپیشل فیچر
43طلبا کا اغوا
26 ستمبر 2014ء کو میکسیکو میں مقامی کالج کے 43 طلبا کو اغوا کیا گیا۔ بڑے پیمانے پر اغوا کی وجہ سے بین الاقوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔ریاست گیر مظاہروں کے پیش نظر گوریرو کے گورنر اینجل ایگوئیر ریورو نے استعفیٰ دے دیا۔ طلباء نے 1968ء میں ہونے والے قتل عام کی برسی کی یاد میں میکسیکو سٹی جانے کیلئے ہر سال کی طرح بسوں کا انتظام کیا تھا۔جنہیں سڑک پر رکاوٹیں ڈال کرروکا گیا اوراسلحہ کے زور پر طلباء کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
فضائی حادثہ
ایئر کیریبین فلائٹ 309 پورٹو ریکن ایئر لائن ایئر کیریبین کی ایک پرائیویٹ غیر طے شدہ ایئر لائن پرواز تھی، جو 26 ستمبر 1978ء کو اس وقت گر کر تباہ ہو گئی جب وہ لوئس میوز مارین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی تیاری کر رہی تھی۔ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زمین پر موجود متعدد لوگ جہاز کے ملبے کی زد میں آنے سے شدیدزخمی ہوگئے۔
جاپان :بحری جہاز حادثہ
1954 ء میں آج کے روز جاپانی ریل فیری ''تویا مارو‘‘طوفان کی زد میں آکر آبنائے تسوگارومیں ڈوب گئی۔یہ ایک بحری ٹرین فیری تھی جسے جسے جاپانی نیشنل ریلوے نے تیار کیا تھا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق اس حادثے میں 1153 افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم، ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی کیونکہ کچھ لوگ جہاز سے کودنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور متعدد لوگوں نے اپنے ٹکٹ منسوخ کردیے تھے
امبریا اور مارچے کا زلزلہ
26ستمبر1997ء کی صبح اٹلی کے امبریا اور مارچے کے علاقوں میں شدید زلزلہ آیا۔اس سے پہلے ایک جھٹکابھی محسوس کیا گیا جو زلزلے جتنا ہی شدید تھا۔جھٹکے کی شدت 5.7 جبکہ زلزلے کی شدت6.0ریکارڈ کی گئی۔ مئی 1997 ء سے اپریل 1998ء کے دوران سیکڑ وں جھٹکے اور آفٹر شاکس آئے جن کی شدت 3.5 سے زیادہ تھی۔یہ زلزلوں کا ایک ایسا سلسلہ تھا جو کافی عرصہ تک چلتا رہااور اس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ اور سیکڑ وں افراد متاثر ہوئے۔
سوویت یونین کا ایٹمی الارم
سٹینسیلو سوویت یونین فضائی افواج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل تھے جنہوں نے 1983ء کے سوویت یونین کے جھوٹے ایٹمی الارم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔کورین ائیر لائنز کی پرواز 007 کو مارگرانے کے تین دن بعد 26ستمبر 1983ء کو سٹینسیلو پیٹرو کی ڈیوٹی نیوکلیئر وارننگ سسٹم کے کمانڈ سینٹر میں تھی۔یہ وہاں ڈیوٹی افسر کے فرائض سر انجام دے رہا تھا جب اس نے اعلیٰ حکام کو یہ اطلاع دی کہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی میزائل داغے گئے ہیں۔ کچھ دیر بعد پیٹرو نے رپورٹس کو غلط قرار دے دیا اور بتایا کہ یہ ایک جھوٹا الارم تھا۔پیٹرو کے بروقت فیصلے کی وجہ سے دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ ہونے سے رک گئی۔