آج کا دن
اسپیشل فیچر
رومی امن معاہدہ
روم جنرل پیس ایکارڈز، باضابطہ طور پر ایک امن معاہدہ تھا جو موزمبیق اوررینیامو کی حکومت کے درمیان طے پایا تھا، جس سے 4 اکتوبر 1992ء کو موزمبیقن خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا تھا۔ معاہدے سے قبل مذاکرات شروع ہوئے تھے۔ معاہدوں پر موزمبیق کے اس وقت کے صدر جواکیم چیسانو اور رینامو کے رہنما افونسو دھلاکاما نے دستخط کیے تھے۔اس امن معاہدہ کی وجہ سے 16برسوں سے جاری سول جنگ کا خاتمہ ہوا اور یہی وجہ تھی کہ اس معاہدے کو عالمی سطح پر کافی شہرت حاصل ہوئی ۔ 21اکتوبر2013ء میں رومانو نے امن معاہدہ منسوخ کر دیا اور یہ الزام لگایا کہ ان کے اڈو ں پر حملے کئے گئے ہیں۔
لومس فارگو بینک ڈکیتی
لومس فارگو بینک ڈکیتی 4 اکتوبر 1997ء کو شارلٹ، نارتھ کیرولینا، لومس فارگو اینڈ کمپنی کے ریجنل آفس والٹ سے 17.3 ملین ڈالر کی ڈکیتی تھی۔ یہ ڈکیتی لومس والٹ کے سپروائزر ڈیوڈ سکاٹ گھنٹ نے کی تھی۔ اس کی ایک سابق ساتھی کارکن، اسٹیون یوجین چیمبرز، اس کی بیوی مشیل چیمبرز، مائیکل گوبیز اور چار دیگر ڈکیتی میں اس کے سہولت کار تھے۔ ایف بی آئی کی تحقیقات کے نتیجے میں آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔عدالت نے اس ڈکیتی میں براہ راست ملوث ہونے والوں کے ساتھ سولہ دیگر افراد کوبھی سزا سنائی جنہوں نے بالواسطہ طور پر ان کی مدد کی تھی۔ تقریباً 88فیصد چوری شدہ رقم کی بازیابی بھی ہو گئی۔
بروڈسینڈ کی جنگ
''بروڈسینڈ کی جنگ‘‘ 4 اکتوبر 1917ء کو بیلجیئم میںگھیلوویلٹ سطح مرتفع کے مشرقی سرے پر برطانوی فوجوں نے جرمن فوج کے خلاف لڑی تھی۔ یہ جنگ یپریس کی تیسری جنگ کا سب سے کامیاب اتحادی حملہ تھا۔ جرمن جوابی حملوں کے خلاف محدود مقاصد کے ساتھ، کاٹنے اور پکڑنے کی حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے، برطانویوں نے جرمن دفاع کو تباہ کر دیا۔ جس سے جرمن کمانڈروں میں بحران پیدا ہو گیا اور فوج کے حوصلے پست ہو گئے۔ جرمنوں نے مقامی طور پر انخلاء کی تیاری کی اور جلد از جلد انخلاء کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔اپنی اس حکمت عملی کی وجہ سے جرمنی کو کئی علاقوں سے دستبردار ہونا پڑا۔
ایسٹرن ائیر لائنز کا حادثہ
4 اکتوبر 1960ء کو ایسٹرن ایئر لائنز کی پرواز 375 بوسٹن، میساچوسٹس کے لوگن انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے وقت گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں72افراد ہلاک ہوئے، دس افراد زندہ بچے، نو کو شدید زخمی حالت میں نکالا گیاجبکہ62افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے۔ ٹیک آف کے فوراً بعد جہاز کا سامنا پرندوں کے جھنڈ سے ہوا،کچھ پرندے انجن میں داخل ہوگئے اور انجن کا پنکھا خرابی کا شکار ہو کر بند ہو گیا۔ جیسے ہی جہاز کا انجن بند ہوا جہاز بے قابو ہو گیا اور کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔