رمضان کے پکوان
اسپیشل فیچر
کھٹی میٹھی چنا چاٹ
اجزاء:سفید چنے دو پیالی، نمک حسب ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ، آلو دو عدد، پاپڑی حسب ضرورت۔ املی کا پیسٹ آدھی پیالی، برائون شوگر ایک کھانے کا چمچ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، ہری مرچیں چار سے چھ عدد، ہرا دھنیا دو سے تین کھانے کے چمچ، کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ۔
ترکیب: چنے اور آلوئوں کو الگ الگ ابال کر گلا لیں۔ زیرہ بھون کر کوٹ لیں اور اسے املی کے پیسٹ میں برائون شوگر کے ساتھ ملا کر رکھ لیں۔پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔ پھر اس میں املی والا مکسچر ، نمک اور لال مرچ ڈال کر بھونیں، خوشبو آنے پر اس میں ابلے ہوئے چنے ڈال کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتار لیں۔
دہی سبزیوں کی سلاد
اجزاء: دہی آدھا کلو، آلو ابلے ہوئے تین عدد، باریک لمبوتری کٹی ہوئی پیاز ایک پیالی، کھیرا دو عدد، نمک کالی مرچ( پسی ہوئی) حسب ذائقہ، مرغی (ابلی ہوئی) چندٹکڑے تقریباً125گرام۔
ترکیب: مرغی کے باریک ٹکڑے کر لیں، ابلے ہوئے آلو کش کر لیں۔ ایک عدد کھیرا کش کر لیں۔ دوسرے کھیرے کے پتلے ٹکڑے کر لیں۔ ایک کھلے منہ کے پیالے میں دہی ڈال کر پھینٹ لیں۔ دہی میں آلو اور کٹی ہوئی پیاز ڈال کر پھینٹیں۔ ساتھ نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں۔ دہی میں مرغی کے ٹکڑے اور کش کیا ہوا کھیرا ڈال کر یکجا کریں۔ ڈش میں دہی کا آمیزہ ڈالیں۔ دہی کے آمیزے پر کٹا ہوا کھیرا رکھ دیں۔ عمدہ ترین اور لذت سے بھرپور سلاد تیار ہے۔ تناؤل فرمائیں۔
جنجر لائم فز
یہ مشروب ان لوگوں کیلئے ہے جو صحت کو ترجیح دیتے ہیں۔ ادرک پیٹ پھولنے اور گیس کا عارضی علاج ہے۔ یہ مشروب صرف تین اجزاء سے بنتا ہے، یعنی ادرک کا جوس، کنور پروفیشنل لائم سیزننگ پاؤڈر اور شفاف پانی۔ یہ ملاپ افطاری اور پیٹ دونوں کیلئے آئیڈیل ہے۔