آج کا دن : اہم واقعات
![آج کا دن : اہم واقعات](https://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/27506_31396131.jpg)
اسپیشل فیچر
عالمی یوم ارض
22اپریل 1970کو دنیا میں پہلی بار عالمی یوم ارض منایا گیا اور اب ہر سال یہ دن باقاعدگی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ زمین کے قدرتی سسٹم کو درپیش خطرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا آغاز 1962ء میں ماڈرن انوائرمینٹل موومنٹ سے ہوا تھا، جب اقوام عالم اندھا دھند صنعتیں قائم کر رہی تھی۔ اس باعث عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور بڑھتی ہوئی موسمی تبدیلیوں کے باعث زمین کئی علاقے متاثر ہونے لگے۔ اس مقصد کیلئے ہر برس یوم الارض منایا جانے لگا۔اس برس یہ دن ''پلینٹ بمقابلہ پلاسٹک‘‘ کے تھیم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
''پیرس معاہدہ‘‘
2016ء میں آج کے روز ''پیرس معاہدہ‘‘ پر دستخط کئے گئے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہونے والے اس بین الاقوامی معاہدے کو ''پیرس ایکارڈز‘‘ یا ''پیرس کلائمیٹ ایکارڈز‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ موسمیاتی تبدیلیوں میں تخفیف، موافقت اور مالیات کا احاطہ کرتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (UNFCCC) کے 195 ارکان اس معاہدے کے فریق ہیں۔ امریکہ 2020ء میں اس معاہدے سے الگ ہو گیا تھا لیکن 2021 میں دوبارہ اس میں شامل ہو گیا تھا۔ معاہدے کے مطابق ترجیحی طور پر اضافے کی حد صرف 1.5ڈگری سینٹی گریڈ ہونی چاہیے۔
انڈونیشیا فضائی حادثہ
''پین ایم فلائٹ 812‘‘ ہانگ کانگ سے لاس اینجلس کیلئے ایک طے شدہ بین الاقوامی پرواز تھی۔ 22 اپریل 1974ء کو یہ ہانگ کانگ سے 4 گھنٹے 20 منٹ کی پرواز کے بعد انڈونیشیا کے بالی کے ڈینپاسر میں نگورا رائے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ جہاز میں سوار تمام 107 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ انڈونیشیاکی سرزمین پر ہونے والا سب سے مہلک فضائی حادثہ قرار دیا جاتا ہے ۔
''عرب اسرائیل جنگ‘‘
''عرب اسرائیل جنگ‘‘ جسے ''پہلی عرب اسرائیل جنگ‘‘ بھی کہا جاتا ہے کے دوران 22اپریل 1948ء کویہودی افواج نے حائفہ شہر پر قبضہ کیا جو یروشلم اور تل ابیب کے بعد اسرائیل کا تیسرا بڑا شہر ہے۔ یہ جنگ فلسطین میں خانہ جنگی کے بعد 1948ء کی فلسطین جنگ کے دوسرے اور آخری مرحلے کے طور پر شروع ہوئی۔جنگ باضابطہ طور پر 1949ء کے جنگ بندی کے معاہدوں کے ساتھ ختم ہوئی۔