آج کا دن
''سرحدی معاہدہ‘‘
23جولائی 1881ء کو ارجنٹائن اور چلی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جسے ''سرحدی معاہدے‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد زمین کی تقسیم پر ہونے والے تنازعات کو حل کرنا تھا۔دونوں ممالک کی سرحد پر ایسے کئی علاقے تھے جس پر دونوں حکمرانی کا دعویٰ کرتے تھے۔ ان متنازع علاقوں کی منصفانہ تقسیم کیلئے یہ معاہدہ کیا گیاجس کے نتیجے میں ارجنٹائن اور چلی کے درمیان 5ہزار 600 کلومیٹر طویل سرحد وجود میں آئی۔یہ معاہدہ ان تاریخی معاہدوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جس نے دوممالک کے درمیان جنگ کے امکانات کو کم کیا اورامن قائم ہوا۔
پہلی فورڈ گاڑی کی فروخت
23جولائی1903ء کو دنیا کی معروف کار ساز کمپنی فورڈ نے اپنی پہلی گاڑی فروخت کی۔ فورڈ موٹر کمپنی کو عام طور پر فورڈ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔یہ ایک امریکی آٹوموبائل بنانے والی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر ڈیئربورن، مشی گن، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہے۔ اس کی بنیاد ہنری فورڈ نے رکھی تھی اور اس کا آغاز 16 جون 1903ء کو ہوا تھا۔ کمپنی فورڈ برانڈ کے تحت آٹوموبائل اور تجارتی گاڑیاں اور اپنے لنکن لگژری برانڈ کے تحت لگژری کاریں فروخت کرتی ہے۔ کئی دیگر کار ساز کمپنیوں میں بھی اس کمپنی کا حصہ ہے۔ فورڈ کو دنیا کی قدیم ترین کارساز کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
ٹرانس ایشیا ء حادثہ
ٹرانس ایشیا کی فلائٹ222جو تائیوان سے بیگو جزیرہ جا رہی تھی۔23جولائی 2014ء کو حادثے کا شکار ہوئی۔جہاز گونگ ائیر پورٹ پر موسم خراب ہونے کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران عمارتوں سے ٹکرا گیا۔جہاز میں 58افراد سوار تھے جس میں سے 10 زندہ بچ گئے ۔ تائیوان کی ایوی ایشن سیفٹی کونسل کی تحقیقات میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ جہاز کے پائلٹ جہاز کو کم اونچائی پر رکھ کر اتار رہے تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کا ذمہ دار پائلٹ کو قرار دیاتھا۔
طیارہ اغوا
23 جولائی 1999ء کوآل نپون ایئرویز کے بوئنگ747 نے ٹوکیو ہنیدا ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور اس کی منزل نیو چٹوز تھی۔ اس جہازمیں 14 بچے اور 14 عملے کے ارکان سوار تھے۔ چٹوز ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے قبل اسے یوجی نیشیزکے کارکنوں نے اسے ہائی جیک کر لیا۔ اغوا کار کے پاس ایک چاقو تھا جس کی مدد سے وہ جہاز کے کاک پٹ میں داخل ہو نے میںکامیاب ہوا۔پائلٹ نے اس کی ہدایات ماننے سے انکار کیا تو یوجی نے اس کے سینے پر چاقو سے وار کر دیا اور جہاز کا کنٹرول خودسنبھال لیا۔کچھ دیر بعد جہاز کا عملہ اغوا کار پر قابوپانے میں کامیاب ہو گیا اور معاون پائلٹ نے جہاز کو حفاظت کے ساتھ زمین پر اتارا۔