آج کا دن
برٹش ائیر ویزحادثہ
10 ستمبر 1976ء کو برٹش ایئرویز کی ''پرواز 476‘‘ لندن سے استنبول جاتے ہوئے یوگوسلاویہ (کروشیا)کے قریب ہوا میں ایک اور پرواز اینڈریا سے ٹکرا گئی۔ یہ تصادم زگریب ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی جانب سے طریقہ کار کی غلطی کا نتیجہ تھا۔دونوں طیاروں میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے، یہ اس وقت تک دنیا کا سب سے مہلک دوران پرواز فضا میں ہونے والا تصادم تھا اور یوگوسلاویہ کا یہ آج تک کا سب سے خطرناک حادثہ ہے۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کے ائیر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے جہازوں کو درست معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں جس کی وجہ سے دونوں جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔
ایری جھیل کی جنگ
ایری جھیل کی جنگ جسے پٹ ان کی جنگ بھی کہا جاتا ہے۔یہ جنگ10ستمبر1813ء کو اوہائیو کے کنارے ایری جھیل پر لڑی گئی۔امریکی دستے نے رائل نیوی کو شکست دی اور اُس کے چھ دستے بھی گرفتار کر لئے اور ایری جھیل پر ان کی جانب سے قبضہ کر لیا گیا۔اس جنگ کے نتیجے میںامریکیوں کو ڈیٹرائٹ کی بازیابی اور ٹیمز کی جنگ جیتنے کیلئے ہندوستانی کنفیڈریشن آف ٹیکومسی کو توڑنے کا موقع ملا۔ یہ 1812ء کی جنگ کی سب سے بڑی بحری لڑائیوں میں سے ایک تھی۔جنگ کے آغاز میں بھی برطانیہ نے ایری جھیل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا لیکن وہ اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہے اور جنگ کے اختتام تک امریکہ اس جھیل پر قابض ہو گیا۔
لیٹیمر قتل عام
ہیزلٹن،پنسلوینیا،ریاستہائے متحدہ امریکہ کے قریب لیٹیمر کان میں کم از کم 19مسلح ہڑتال کرنے والے تاریکین وطن اینتھر اسائیٹ کان کنوں کو پر تشدد طریقے سے قتل کیا گیا ۔یہ واقع10ستمبر1897ء کو پیش آیا، زیادہ تر پولش، سلوواک، لتھوانیائی اور جرمن نسل سے تعلق رکھنے والے تھے ان سب کوگولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس واقعے کے دوران بہت سے کارکن زخمی بھی ہوئے۔اس دور میں دنیا یورپ میں بہت بڑے پیمانے پر صنعتکاری کی جارہی تھی، اسی وجہ سے دنیا بھر سے لوگ روزگار کی تلاش میں یورپ کا رخ کر رہے تھے۔
آپریشن باراس
''آپریشن باراس‘‘10ستمبر2000ء کو سیرالیون کی خانہ جنگی کے آخری مراحل کے دوران ہونے والا ایک آپریشن تھا۔ اس آپریشن کا مقصد رائل آئرش رجمنٹ کے پانچ برطانوی فوجیوں اور ان کے سیرا لیون آرمی کے رابطہ افسران کو آزاد کروانا تھا جنہیں ویسٹ سائیڈ بوائز نامی ایک ملیشیا گروہ کی جانب سے حراست میںر کھا گیا تھا۔ فوجی ایک گشت کا حصہ تھے جو 25 اگست 2000ء کو مسیاکا میں سیرا لیون میں اقوام متحدہ کے مشن سے منسلک اردنی امن فوجیوں کے دورے سے واپس آ رہے تھے جب ملیشیا گروہ نے مرکزی سڑک بند کر دی ۔فوجی دستہ باغیوں کی بڑی تعداد کے سامنے کچھ نہ کر سکا اور انہیں باغیوں کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔