آج کا دن
گرینڈ بینکس کا زلزلہ
1929ء میں آج کے روز بحر اوقیانوس میں نیو فاؤنڈ لینڈ کے جنوبی ساحل کے قریب، گرینڈ بینکس پر 7.2 شدت کا زلزلہ آیا، جسے ''گرینڈ بینکس کا زلزلہ‘‘ اور ''سائوتھ شور ڈیزاسٹر‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ٹرانس اٹلانٹک ٹیلی گراف کیبلز ٹوٹنے سے پیدا ہونے والے سونامی نے بہت سے جنوبی ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی۔زلزلے کا مرکز جزیرے کے جنوب میں تقریباً 400 کلومیٹر (250 میل) نیو فاؤنڈ لینڈ کے گرینڈ بینکس کے کنارے پر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے نیو یارک سٹی اور مونٹریال تک محسوس کئے گئے۔ یہ کینیڈا کا اب تک کا سب سے بڑا آبدوز لینڈ سلائیڈ تھا، جو 1894ء سینٹ البان کی زمینی سلائیڈ سے 500 گنا زیادہ تھا۔
مارک ٹوین کی پہلی کہانی
18 نومبر 1865ء کو امریکی مصنف مارک ٹوین کی پہلی کہانی ''کالاویرس کا مشہور جمپنگ میڑک‘‘ شائع ہوئی۔ مارک ٹوین کا اصل نام سیموئل لانگورن کلیمینس تھا اور وہ دنیا بھر میں طنز نگار کے طور پر مشہور ہوئے۔ وہ ایک ناول نگار، صحافی اور مدرّس کی حیثیت سے بھی پہچانے جاتے تھے۔ انہیں اپنی کتاب ''ٹوم سائر اور ہیکل بیری‘‘ سے بڑی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ 21 اپریل 1910ء کو ان کا انتقال ہوا۔
عمان آزاد ہوا
1971ء میں آج کے روز عمان نے انگلینڈ سے آزادی حاصل کی۔ یہ جزیرہ نما ملک عرب کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے اور خلیج فارس تک پھیلا ہوا ہے۔ اس کی زمینی سرحدیں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن کے ساتھ ملتی ہیں، جبکہ ایران اور پاکستان کے ساتھ سمندری سرحدیں مشترک ہیں۔ دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر مسقط ہے۔ عمان کو 120 واں سب سے زیادہ آبادی والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ اس کی آبادی 55لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔
ناسا کا مریخ کیلئے ماون مشن
2013ء میں امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مریخ پر ''ماون‘‘ (MAVEN) گاڑی بھیجی۔ ناسا کے اس مشن کا مقصد سیارے کی ماحولیاتی گیسوں کے خلا میں ہونے والے نقصان کا مطالعہ کرنا تھا۔ MAVEN ''مارس ایٹ موسفیئر اینڈ وولاٹائیل ایولوشن‘‘ (Mars Atmosphere and Volatile Evolution ) کا مخفف ہے جبکہ اس کے معنی ایک ایسے انسان کے ہیں جو خصوصی علم یا تجربہ رکھتا ہو کے ہیں۔ 18 نومبر 2013ء کو روانہ ہونے والی یہ خلائی گاڑی 22 ستمبر 2014ء کو مریخ کے مدار میں داخل ہوئی۔ یہ مشن ناسا کا پہلا مشن ہے جس نے مریخ کے ماحول کا مطالعہ کیا۔