آج کا دن
اسپیشل فیچر
ائیر فرانس حادثہ
ایئر فرانس کی پرواز447 برازیل سے فرانس جانے کیلئے طے شدہ پروازتھی۔ یکم جون 2009ء کو ائیر بس A330کو کنٹرول کی ناکامی کی وجہ سے بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہو گئی۔ جہاز میں سوارتمام228 لوگ ہلاک ہو گئے۔برازیل کی بحریہ نے حادثے کے پانچ دن بعد سمندر سے پہلا بڑا ملبہ اور دو لاشیں نکالیں۔ فرانس کے بیورو آف انکوائری اینڈ اینالیسز فار سول ایوی ایشن سیفٹی (بی ای اے) کی تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں کیونکہ طیارے کے فلائٹ ریکارڈرز کو برآمد نہیں کیا جا سکا تھا۔
یونیورسل سٹوڈیو میں آتشزدگی
یکم جون 2008 ء کو کیلی فورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی کے علاقے سان فرنینڈو ویلی میں واقع یونیورسل سٹوڈیو ہالی ووڈ کے تھیم پارک میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اس وقت شروع ہوئی جب ایک کارکن نے چمڑے کو گرم کرنے کیلئے بلیو ٹارچ کا استعمال کیا۔ جسے فلم میں استعمال کیلئے تیار کیا جا رہا تھا۔ وہ چیک کرنے سے پہلے چلا یاگیا کہ تمام جگہیں ٹھنڈی ہو چکی ہیں۔اس کے جلتے ہی خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹرز کو بھی چوٹیں لگیں، 24گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
کینٹکی امریکہ کی ریاست بنی
1792ء میں یکم جون کو کینٹکی کو ریاستہائے متحدہ امریکا کی پندرہویں ریاست کے طور پر یونین میں شامل کیا گیا۔ اس سے قبل کینٹکی ریاست ورجینیا کا حصہ تھا، مگر وہاں کے باشندے ایک الگ ریاست کی حیثیت چاہتے تھے۔ یکم جون 1792ء کو امریکا کی کانگریس نے باضابطہ طور پر کینٹکی کو نئی ریاست تسلیم کر لیا۔ اس تاریخی اقدام کے بعد امریکا کی ریاستوں کی تعداد پندرہ ہو گئی۔ کینٹکی اپنی سرسبز وادیوں، گھوڑوں کی افزائش، تمباکو کی پیداوار اور ثقافتی اہمیت کی وجہ سے مشہور ہے۔
بوسٹن ہاربر لڑائی
یکم جون1813ء کو رائل نیوی اور ریاست ہائے متحدہ نیوی کے درمیان ایک لڑائی لڑی گئی جس میں رائل نیوی کی طرف سے فریگیٹ شینن اور ریاستہائے متحدہ کی طرف سے فریگیٹ چیسپیک نے شرکت کی۔ یہ 1812ء کی جنگ کا ہی ایک حصہ تھا۔یہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ہونے والی مختصر مگر شدید جنگ تھی۔اس لڑائی کے دوران رائل نیوی نے ریاستہائے متحدہ کے فریگیٹ پر قبضہ کر لیا،دونوں جانب سے 71آدمی ہلاک ہوئے۔20مئی 1913ء کو کپتان جیمز نے چیسپیک کی کمان سنبھالی،شینن کے کپتان نے جیمز کوکو لڑائی کرنے کیلئے ایک تحریری چیلنج بھی کیا تھا ۔
سی این این کا آغاز
کیبل نیوز نیٹ ورک(سی این این) کا آغاز یکم جون 1980ء کو ہوا۔ ٹیڈ ٹرنر کے تعارف کے بعد، ڈیوڈ واکر اور لوئس ہارٹ چینل کے پہلے نیوز کاسٹر تھے اور پہلی خبریں پڑھیں۔ برٹ رین ہارڈ، CNN کے افتتاح کے موقع پر چینل کے ایگزیکٹیو نائب صدر نے پہلے 200 ملازمین میں سے زیادہ تر کو بھرتی کیا جن میں سی این این کے پہلے نیوز اینکر برنارڈ شا بھی شامل تھے۔اپنے آغاز کے بعد سے، CNN نے کئی کیبل اور سیٹلائٹ ٹیلی ویژنز کے ساتھ متعدد ویب سائٹس تک اپنی رسائی کو ممکن بنایا۔اس وقت سی این این کے پاس11ملکی اور31غیر ملکی بیوروز موجود ہیں۔غیر علاقائی اور غیر ملکی زبانوں میں بھی نیٹ ورک موجود ہے۔