جی ایس ٹی میں اضافہ واپس کرائیں گے: چیف جسٹس

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری اور صدر مملکت کے دستخط کے بغیر جی ایس ٹی کا نفاذ نہیں ہو سکتا،جی ایس ٹی میں کیا گیا ایک فیصد اضافہ واپس کرائیں گے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف از خود نوٹس کیس سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اٹارنی جنرل منیر اے ملک سے استفسار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ابھی تجویز ہے۔ بجٹ کی منظوری کے بغیر سیلز ٹیکس کیسے وصول کیا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ سے منظوری اور صدر مملکت کے دستخط کے بغیر جی ایس ٹی کا نفاذ نہیں ہو سکتا۔ جی ایس ٹی میں کیا گیا ایک فیصد اضافہ واپس کرائیں گے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی ابھی ان کے پاس ایف بی آر کے نوٹی فیکشن کی کاپی پاس نہیں ہے۔ حکومت سے ہدایات لینے کے بعد عدالت کو بتائوں گا۔ سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف از خود نوٹس کیس سماعت جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن پیش کرنے تک ملتوی کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں