میانمر میں فوجی کارروائی کے بعد بھارت کی پاکستان کو دھمکیاں

نئی دہلی (دنیا نیوز)جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاگل ہوگیا ، میانمر میں جارحیت کے بعد پاکستان کو دھمکیاں دینے لگا ، وزیر اطلاعات راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کا کہنا ہے کہ برما میں بھارتی فوج کی کارروائی پاکستان کے لیے پیغام ہے۔

مودی سرکار کا جنگی جنون حد سے بڑھ گیا ، میانمر میں گھس کر بیس افراد کو مار ڈالا اور اب پاکستان کو دھمکیاں دینے لگا ۔ بھارتی فوج کے سابق کرنل اور مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجيہ وردھن سنگھ نے نیا شوشا چھوڑا ہے کہ برمی سرحد کے اندر بھارتی فوج کی کارروائی پاکستان سمیت ان دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام ہے جہاں بھارت مخالف شدت پسند نظریات والے لوگ بستے ہیں ۔ بھارتی وزیر نے کہا جب اور جہاں چاہیں جارحانہ کارروائی میں پہل کریں گے ۔ راٹھور نے سماجی میڈیا کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی فوج نے شدت پسندوں کے دل میں حملہ کیا ہے ملک کے دشمنوں کو کرارا جواب ، بھارت نے میانمر کی سرحد کے اندر دہشت گردی کرتے ہوئے بیس سے زائد افراد کو مار ڈالا ، بھارتی فوج نے برما کے دو کیمپ بھی تباہ کر دیئے ، وزیر کا کہنا ہے کہ سرحد پار کارروائی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں