اشیائے خوراک کی برآمدات میں 20فیصدکی نموریکارڈ
فیصل آباد (آئی این پی)اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی برآمدات سے ملک کو3.155ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے ملک کو2.639ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔نومبرمیں اشیائے خوراک کی برآمدات کاحجم 790ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 14فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ سال نومبرمیں اشیائے خوراک کی برآمدات سے ملک کو696ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اکتوبرکے مقابلے میں نومبرمیں اشیائے خوراک کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرچھ فیصدکی نموریکارڈکی گئی ، اکتوبرمیں اشیائے خوراک کی برآمدات کاحجم 748ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔