بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں مفلوج،سکھر الائنس

بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں مفلوج،سکھر الائنس

سکھر(نمائندہ دنیا)سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے محکمہ سیپکو کی جانب سے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

طویل بجلی کی بندش سے صنعت و تجارت اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ، محکمہ سیپکو نے گرمیوں کا آغاز ہوتے ہیں اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے ہیں، پورا پورا دن بجلی کی بندش سے شہریوں کو  اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ، صارفین کی جانب سے بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ سراسر ظلم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں