تولہ سونا 5,500روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک) ہفتے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 5,500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار روپے پر آ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4,714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے ہو گئی۔عید الفطر کی تعطیلات کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی تجارت 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے فی تولہ اور 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے فی 10 گرام کی نئی بلند ترین سطح سے دوبارہ شروع ہوئی تھی۔