آزادی فلوٹ کا گجرات،وزیر آ باد میں شاندار استقبال

آزادی فلوٹ کا گجرات،وزیر آ باد میں شاندار استقبال

گجرات ،وزیر آ باد (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )آزادی فلوٹ کی آمد پر مرکزی تقریب جی ٹی ایس چوک میں منعقد ہوئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تقریب میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز گجرات بلال زبیر، زوہیب ممتاز، محمد اکمل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل، ڈائریکٹر گوجرنوالہ ڈویژن غلام عباس،سٹی صدر مسلم لیگ ق علی ابرار جوڑا اس موقع پر موجود تھے ، تقریب میں مقامی گلوکاروں اور طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے ۔بعدازاں آزادی فلوٹ مارچ کی وزیرآباد آمد پرڈپٹی کمشنر طارق قریشی،ڈی سی گجرات صفدرحسین ورک،اے ڈی سی جی مطاہر وٹو، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ،نائب تحصیلدار نبی احمد چیمہ،نائب تحصیلدار امیر حمزہ گجر،ایجوکیشن آفیسرز آفتاب صادق چیمہ اور شہریوں کی جانب سے شاندار استقبا ل کیا گیا،ہوا میں کبوتر بھی چھوڑے گئے ،ڈھول کی تھاپ پر روایتی گھڑ ڈانس بھی پیش کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں