1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصول 3500 شکایات کا ازالہ

1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصول  3500 شکایات کا ازالہ

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر 1787 کے سائلین کے مسائل کی داد رسی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔رواں سال کے پہلے 20 دن میں کمپلینٹ سنٹر پر موصول 3500 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مقدمات کے اندراج کی 1600 سے زائد، سست تفتیش کی 810 سے زائد شکایات حل کی گئیں، پولیس سروسز سے متعلق 500سے زائد، محکمانہ معاملات و دیگر سے متعلق 200 سے زائد شکایات حل کی گئی۔ملزموں کی گرفتاری سے متعلق 160 سے زائد شکایات حل کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں