غیر قانونی گیس کمپنیوں کیخلاف ایکشن لیا جائیگا، فوادہاشم
![غیر قانونی گیس کمپنیوں کیخلاف ایکشن لیا جائیگا، فوادہاشم](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس محمدکامران خان نے ایل پی جی ٹینکر دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور متاثرین سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے پورے جنوبی پنجاب میں غیر قانونی آئل اینڈ گیس ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ انسانی جان سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم یا افسر ایسے غیر قانونی کاروبار کی پشت پناہی کرتے پایا گیا تو وہ نوکری میں نہیں رہے گا۔انہوں نے اس موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی جائے حادثہ سے فوری طور پر ملبہ ہٹایا جائے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھماکہ میں جلنے والے مویشیوں کے علاج میں تاخیر پر بھی برہم ہو گئے اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسروں کو مویشیوں کے علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں۔