فوکل پرسن بی آئی ایس پی انعم حفیظ کامختلف سنٹرز کا معائنہ

فوکل پرسن بی آئی ایس پی انعم حفیظ کامختلف سنٹرز کا معائنہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ و فوکل پرسن بی آئی ایس پی انعم حفیظ ڈویثرنل ڈائریکٹر صائمہ عزیز کے ہمراہ مظفرگڑھ اور۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کوٹ ادو کے متعدد سنٹروں کا معائنہ ،خواتین کو دی جانی والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ،رقم کی فراہمی میں شفافیت کے بارے خواتین سے بات چیت،بہتر کارکردگی نہ ہونے اور خواتین کی شکایات پر 22ڈیوائس بند اور ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت،عوامی مفادات کے پیش نظر علی پور میں قائم بی ایچ یو سلطان پور سنڑ کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سلطان پور جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد مظفرگڑھ میں قائم سنٹر کو سپورٹس گراونڈ منتقل کرادیا۔انعم حفیظ کا کہنا تھا کہ 3لاکھ 87ہزار مستحق خواتین کو رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،مستحق خواتین کو عزت و تکریم کے ساتھ امدادی رقم کی فراہمی کیلئے ہمہ قسمی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ غفلت اور لاپرواہی کے مرتب افراد کیخلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں