ڈی پی اووہاڑی کی کھلی کچہریاں‘ مسائل کے حل کیلئے احکامات
![ڈی پی اووہاڑی کی کھلی کچہریاں‘ مسائل کے حل کیلئے احکامات](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈی پی او منصور امان نے شہریوں کی فوری داد رسی کیلئے یونین کونسل نمبر 3ٹھینگی ، چک نمبر 93ڈبلیو بی، چک نمبر 87ڈبلیو بی، چک نمبر 172 ڈبلیو بی اور چک نمبر 174ڈبلیو بی میں کھلی کچہریاں لگائیں۔۔۔
شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او منصور امان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے مطابق کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ،کھلی کچہری کا مقصد باہمی تعاون، اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم اور لوگوں کے درپیش مسائل کو حل کرنا ہے ، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔کھلی کچہری میں ایک شہری نے ڈی پی او منصور امان کو قرآن پاک کا تحفہ پیش کیا جس پر ڈپی او نے شہری کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔