نان سٹاپ وارداتیں‘ موٹرسائیکل،طلائی زیورات‘سامان چوری
![نان سٹاپ وارداتیں‘ موٹرسائیکل،طلائی زیورات‘سامان چوری](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
کوٹ ادو(نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو اور گردو نواح میں وارداتیں معمول بن گئیں، شہری موٹرسائیکل،لاکھوں کے طلائی زیورات ودیگر سامان چوری ۔
وارڈ نمبر ایک کے رہائشی یاسر امین کی وارڈ نمبر 14سی میں چچاکے گھر سے موٹرسائیکل ،واڑ نمبر 14نور شاہ روڈ کے محمد اکبر کے گھر سے 8 لاکھ 40ہزارکے طلائی کنگن ،عابد شہزاد کے گھر سے 8ماشہ زیور،چارپائی ،ایل سی ڈی مالیتی ایک لاکھ 10ہزار روپے کا سامان، موضع کھائی چک سوئم کے ریاض حسین کے گھر کے باہر کھڑے ٹریکٹر سے بیٹری ، گرلز پرائمری سکول فقیر و آرائیں والا سے پنکھے چوری ہوگئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔