ملاوٹی اشیا کی فروخت ،معدے اورجگر کے امراض پھیلنے لگے
![ملاوٹی اشیا کی فروخت ،معدے اورجگر کے امراض پھیلنے لگے](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
میلسی (نامہ نگار )میلسی میں ملاوٹ مافیا کا راج،سرخ مرچ پسا ہوا دھنیا،پسی ہوئی ہلدی اور دودھ میں پانی کی ملاوٹ عام۔
شہری معدے ،جگر اور دل کے امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔تفصیل کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرخ مرچ چوکر،چمڑے کے سرخ رنگ اور تیزاب سے تیار شدہ مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہے ،یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ثابت سرخ مرچ مہنگی اور پسی ہوئی سرخ مرچ سستی فروخت ہورہی ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پسی ہوئی سرخ مرچ،دھنیا اور ہلدی کے فوری طور پر نمونے لیے جائیں اور ملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے ۔شہریوں نے تاجر تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسے دکاندار جو ملاوٹ شدہ مصالحہ جات فروخت کررہے ہیں انہیں اپنی صفوں سے علیحدہ کرکے ان کیخلاف خود کارروائی کرائیں۔