وہاڑی‘ مویشی پال حضرات میں وزیر اعلیٰ لائیوسٹاک کارڈ زتقسیم
![وہاڑی‘ مویشی پال حضرات میں وزیر اعلیٰ لائیوسٹاک کارڈ زتقسیم](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی )مویشی پال حضرات میں وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈزتقسیم ، اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک وہاڑی کے زیر اہتمام محکمہ زراعت توسیع دفتر میں وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ۔۔۔
جس میں ارکان پارلیمنٹ سید ساجد سلیم مہدی، میاں ثاقب خورشید، نوشیر انجم لنگڑیال اور زراعت افسروں نے کارڈ ز تقسیم کئے ۔ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ مویشی پال حضرات کی خوشحالی کیلئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بلاسود قرضہ دیا جا رہا ہے تاکہ مویشی پال حضرات گائے اور بھینس کے نر بچھڑوں کو فربہ کر سکیں ،لائیو سٹاک کارڈ کا مقصد گوشت کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی نے لائیو سٹاک کارڈ سے ملنے والے بلا سود قرضے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر ذاکر نے ایم این اے اور ایم پی ایز کو بتایا کہ پورے ضلع میں یونین سطح پر مویشی پال کاشتکاروں کیلئے معلوماتی کاؤٹرز قائم کر دیئے ہیں ۔