واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے اقدامات کا حکم
![واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے اقدامات کا حکم](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے ورکنگ شروع کرنے کا حکم دیدیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایم یو، واسا حکام، جرمن کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج سے متعلق مسائل کا حل اور صاف پانی تک عوام کی سہل رسائی اولین ترجیح ہے ۔ملتان تاریخی شہر، سیورج سسٹم کئی مقامات سے بوسیدہ ہوچکا ہے جبکہ نئی سکیمیں بھی زیر تکمیل ہیں۔نسل نو کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیساتھ سلج کیرئیر کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ڈیزائن کو سیف انرجی، اور کم انرجی رکھا جائے ۔پلانٹ کے انجینئرنگ ڈیزائن، فزیبلٹی میں شہر کی آبادی کے حجم اور زمین شکل کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔ علاوہ ازیں کمشنر عامر کریم خاں نے ٹریفک مینجمنٹ کیلئے احکامات جاری کردیئے ۔انہوں نے ایم ڈی اے حکام کے ہمراہ شہر کا دورہ کیااور چوک کمہاراں تا وہاڑی چوک مجوزہ بائیکر لین کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ بائیکرز، سائیکل لین الگ بنا کر حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جاسکتی ہے ۔علاوہ ازیں کمشنر ملتان نے برن سنٹر میں ایل پی جی کنٹینر دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی افراد کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جارہی۔ زخمی افراد کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ زخمی شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔