240 ڈولفن اہلکاروں کا ریفریشر کورس

 240 ڈولفن اہلکاروں کا ریفریشر کورس

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مختلف ڈویژنز میں تعینات ڈولفن فورس کے 240 اہلکاروں کو دو ہفتوں پر محیط ریفریشر کورس کرایا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور(کرائم سیل)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مختلف ڈویژنز میں تعینات ڈولفن فورس کے 240 اہلکاروں کو دو ہفتوں پر محیط ریفریشر کورس کرایا گیا۔ ریفریشر کورس کے دوران ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کو مارشل آرٹس، سیلف ڈیفنس فارمیشن، گرفتار کرنے کے طریقے ، ناکہ بندی اور ہتھکڑیوں کے استعمال کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔ ریفریشر کورس مرحلہ وار ڈولفن سکواڈ کے تمام جوانوں کو کرایا جاتا ہے ۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کا اس موقع پرکہنا تھا کہ ریفریشر کورسز کا مقصد اہلکاروں کی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ جدید پولیسنگ کے حوالے سے بہترین فورس ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں