خواتین کو تنگ کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) بھیگ کے لیے شہریوں خاص طورپر خواتین کو تنگ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
سب انسپکٹر پنجاب ہائی وے پٹرول راشد محمود نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کروایا کہ رحمت علی کھوکھر خواتین کو تنگ کرکے بھیگ مانگ رہاہے اوربھیگ مانگنے کے دوران اُن کے کپڑے کھینچ رہاہے ، پولیس نے ملزم کیخلاف تفتیش شروع کردی۔