مخالفین کا گھر میں گھس کر خواتین سمیت اہل خانہ پر تشدد

مخالفین کا گھر میں گھس کر خواتین سمیت اہل خانہ پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 102ج ب میں امتیاز نامی شہری کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مخالفین نے گن پوائنٹ پر گھر میں دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہل خانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں