
لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل کے فائنل میچ کے سلسلے میں لاہور میں 5 مارچ کو بڑا میدان لگے کا جس کے لئے ایک طرف سکیورٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں اور شائقین ٹکٹس خرید رہے ہیں تو دوسری طرف کھلاڑیوں کی رہائش کے لئے بھی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ پی سی ہوٹل لاہور میں کھلاڑیوں کے لئے 30 کمرے بُک کروائے گئے جبکہ مینجمنٹ کیلئے 90 کمرے بُک کرائے گئے۔ ہوٹل میں کمروں کی سرچنگ مکمل کر لی گئی ہے تاہم اب پی سی ہوٹل کی سرچنگ روزانہ کی بنیاد پر ہو گی۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار و افسران بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ جہاں ہوٹل میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں وہیں اس کو مزید خوبصورت بھی بنایا جا رہا ہے۔
سے اہم مضامین پڑھیئے