فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 58 ڈالر کے اضافے سے 1997 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار801 روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 898 روپے ہوگئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں