اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن کےلیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد اور سوئی سدرن کےلیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

سوئی ناردرن کےلیےگیس کی اوسط قیمت میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 417 روپے 23 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔

سوئی ناردرن پر اوسط قیمت 1238روپے 68پیسے ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن پر گیس کی اوسط قیمت 1350روپے ایم ایم بی ٹو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، قانون کے تحت قیمتوں میں اضافے سے متعلق 45 دن میں حتمی فیصلہ کرنا لازم ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں