ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، روپیہ مستحکم ہونے لگا

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 88 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 90 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 295 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں