پاکستان کیساتھ تجارتی حجم کو دوبارہ 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں: رضا امیری مقدم

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، پاکستان اور ایران دو روح اور ایک جان کی مانند ہیں، گیس پائپ لائن پر پاکستان بھی کام مکمل کرے، یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوطرفہ تجارتی حجم کو دوبارہ 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے ٹیرف میں اضافے سے سمگلنگ کو فروغ مل رہا ہے، مزید تین بارڈر مارکیٹوں کا جلد افتتاح کریں گے، رمدان گبد بزنس گیٹ وے کا جلد افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

رضا امیری مقدم نے کہا کہ اس وقت دنیا میں راہداریوں کی جنگ جاری ہے، جی 20 ممالک کے اجلاس میں راہداری کا کہا گیا جو اسرائیل سے ہو کر گزرتی ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں