سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 800 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 64 ہزار718 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی 2 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں