سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑ کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 355 پوائنٹس اضافے کیساتھ 61 ہزار 914 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیسک 1075پوائنٹس اضافے کیساتھ 61ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ 909 روپے مالیت کے 17 کروڑ 17 لاکھ 79 ہزار 626 شیئرز کا لین دین ہوا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں