شہر قائد کے باسیوں کو 29 جولائی تک گیس کی سپلائی بند رہے گی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے باسیوں پر ایک اور مشکل آن پڑی، کراچی میں 28 جولائی صبح پانچ بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق 24 انچ قطر کی 31 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھوپیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے ، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جہنجھار گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی معطل رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں