غریب عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) حکومت نے غریب عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جنوری میں سب سے مہنگی بجلی ڈیزل سے 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ پیدا کی گئی، ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔

جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 24 روپے 29 پیسے اور قدرتی گیس سے 13 روپے 74 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، ایران سے 32 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی جبکہ جنوری میں مجموعی طور پر 7 ارب 93 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں