انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 36 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 30 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں