نیپرا کی لیسکو کے خلاف اوور بلنگ کرنے پر کارروائی شروع

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے خلاف اوور بلنگ کرنے پر کارروائی کا آغاز کردیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا کے مطابق تمام ڈویژنز کا اوور بلنگ ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے، 27 فروری تک تمام ڈیٹا فراہم کردیا جائے،فراہم کردہ ڈیٹا کی روشنی میں ایس ای ایکسینز کے خلاف کارروائی ہوگی اور جو افسران ملوث ہیں انہیں فیلڈ سے ہٹا دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے شاہ پور، کوٹ لکھپت، قصور، چونیاں، پھول نگر، شالیمار اور شاہدہ ڈویژنز اوور بلنگ میں سرفہرست ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور،کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اوور بلنگ کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے، رہی سہی کسر بجلی کی آئے روز بڑھتی قیمتوں نے نکال دی ہے ، ایسی صورت حال میں عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں