سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے ریونیو میں اضافہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے حکومتی فیصلے سے ریونیو میں اضافہ جبکہ کھپت میں کمی ہوئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 2022-23 کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مجموعی وصولی میں ٹاپ ٹین سیکٹرز کا حصہ 94 فیصد ہے، ان میں سگریٹ 40 فیصد شیئر کیساتھ سرفہرست، سیمنٹ 18.7فیصد شیئر کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں سگریٹوں کے شیئر میں اضافے کی وجہ اس کی شرح میں اضافہ ہے جس کے نتیجے میں سگریٹوں کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں