روپے کی قدر میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 27 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 30 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں