سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

پاکستان سٹاک ایکچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 484 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 63 ہزار 703 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 63 ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 51 کروڑ 43 لاکھ 78 ہزار 328 روپے مالیت کے 26 کروڑ 58 لاکھ 3 ہزار 85 شیئرز کا لین دین ہوا۔  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں