عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کمی کیساتھ 2048ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 944 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے ہوگئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں