ایف بی آر کو 41 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف بی آر کو فروری اور جنوری کے دوران 41 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر ایف بی آر فروری کے دوران 714 ارب کے ٹارگٹ کی جگہ 681 ارب روپے ٹیکس محصولات جمع کر سکا، فروری کے دوران ایف بی آر کو 33 ارب، جنوری کے دوران 8 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال ہوا، جولائی سے دسمبر تک ریونیو سرپلس ہونے کے باعث جنوری اور فروری کا شارٹ فال پورا کیا گیا۔

نگران حکومت کی ایف بی آر میں ری سٹکچرنگ کے باعث محصولات اکٹھے کرنے کا عمل متاثر ہوا، جولائی سے فروری کے دوران ایف بی آر ٹیکس محصولات کا مجموعی حجم 5829 ارب روپے رہا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر جولائی سے فروری کے دوران ریونیو محصولات میں 30 فیصد گروتھ ریکارڈ ہوئی، فروری 2023 کی نسبت فروری 2024 کے دوران ایف بی آر ٹیکس محصولات میں 32 فیصد گروتھ ریکارڈ فروری 2023 کے دوران ایف بی آر نے 519 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا تھا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مہینوں کے دوران بھی مزید ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں