رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی

فیصل آباد: (دنیا نیوز) رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خورونوش کی قیمتیں کم کر دی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر سفید چنے اور مختلف چاولوں کی اقسام کے ریٹس میں 5 سے لے کر 125 روپے تک کمی کی گئی، سفید چنے کی قیمت 405 روپے فی کلو سے کم کرکے 380 روپے کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والے چنے کی قیمت 380 سے کم ہو کر 355 روپے فی کلو ہوگئی، چاول کا پانچ کلو کا پیک 125 روپے کمی کے بعد 1600 کا ہوگیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں