چیئرمین واپڈا کا دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ر) نے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

چیئرمین واپڈا نے اپنے دورے میں دونوں منصوبوں پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، دیا مر بھاشا ڈیم اور داسو پراجیکٹ کی انتظامیہ نے چیئرمین واپڈا کو منصوبوں پر پیش رفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی 13 اہم سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے، زیرزمین پاور ہاؤس سمیت داسو پراجیکٹ کی بھی 13 مختلف سائٹس پر کام جاری ہے۔

چیئرمین واپڈا نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل کیلئے تعمیراتی کام میں مزید تیزی لائی جائے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 2026ء میں شیڈول ہے، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تکمیل 2028ء میں شیڈول ہے۔

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے زیر تعمیر پہلے مرحلے سے 2160 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، داسو پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 12 ارب سستی پن بجلی فراہم کرے گا، دیامر بھاشا ڈیم میں مجموعی طور پر 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔

دیامر بھاشا ڈیم کی بدولت 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی، دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے، دیامر بھاشا ڈیم نیشنل گرڈ کو سالانہ 18 ارب کی سستی اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کرے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں