سابق وزیر تجارت گوہر اعجاز معاشی بحالی تھنک ٹینک کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر تجارت گوہر اعجاز معاشی بحالی تھنک ٹینک کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔

گوہر اعجاز کے مطابق معاشی بحالی تھنک ٹینک ملک کے 15 بڑے صنعتکاروں پر مشتمل ہے، معاشی بحالی تھنک ٹینک پاکستان کے اہم معاشی مسائل کا جائزہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک پائیدار ملکی معیشت کے لیے تجاویز پیش کرے گا، اس پلیٹ فارم کا مقصد ملکی معاشی مسائل کا حل پیش کرنا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے تھنک ٹینک کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق بشیر جان محمد، عارف حبیب، محمد علی ٹبہ، میاں ادریس تھنک ٹینک کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

نعمان بٹ ، زبیر موتی والا، آصف انعام اور شاہد عبداللہ سمیت فواد احمد مختار، خواجہ یونس، شہزاد علی ملک اور مقصود اسماعیل تھنک ٹینک کے رکن ہوں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں