آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے مذاکرات: وفد آج امریکہ روانہ ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے حصول کیلئے مذاکرات کے سلسلہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد آج امریکہ روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے، پاکستان نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کو باقاعدہ درخواست دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف بورڈ رواں ماہ سٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لے گا: کرسٹالینا جارجیوا

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں