عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 54ڈالر کے اضافے سے 2366ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 19 روپے ہوگئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں