او جی ڈی سی ایل اور آئی پی آر آئی میں انڈوومنٹ چیئر اکنامک سکیورٹی کیلئے اشتراک کا معاہدہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) او جی ڈی سی ایل اور آئی پی آر آئی کے مابین انڈوومنٹ چیئر اکنامک سکیورٹی کیلئے اشتراک کا معاہدہ ہوا۔

تقریب میں او جی ڈی سی ایل بورڈ کے چیئرمین ظفر مسعود، ایم ڈی، سی ای او احمد حیات لک نے شرکت کی۔

آئی پی آر آئی میں انڈوومنٹ آف اکنامک سکیورٹی چیئر تین سال کی مدت کیلئے ہے تحقیقی موضوعات میں پاکستان میں سرکلر اکانومی اور گرین انٹرپرینیور شپ، ماحولیاتی سماجی گورننس شامل ہے۔

اس موقع پر ظفر مسعود نے کہا کہ آئی پی آر آئی توانائی شعبے کی درآمدات کو مقامی سطح پر بنانے کیلئے تحقیق اور سفارشات پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اصلاحات اشد ضروری ہیں، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری اداروں اور تنازعات کے حل کیلئے متبادل مراکزکا قیام بھی ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں