عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2343ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 447 روپے کی سطح پر آگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں