روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں