نیپرا نے عام تعطیل کی وجہ سے آج عوامی سماعت ملتوی کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا میں عام تعطیل کی وجہ سے آج ہونے والی عوامی سماعت ملتوی کردی گئی۔

نیپرا کے جاری اعلامیہ کے مطابق سی ٹی بی سی ایم پر عوامی سماعت 30 مئی کو ہوگی، سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کی مناسبت سے تعطیل کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز، عوام اور دلچسپی رکھنے والے یا متاثرہ فریقین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عوامی سماعت اب 30 مئی بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے ہوگی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں